Channel Avatar

Hussaini Corner @UCIuHCUXiw9CGz36OplNMPww@youtube.com

7.2K subscribers - no pronouns :c

Welcome! Join us on our Islamic channel, where we shed light


Welcoem to posts!!

in the future - u will be able to do some more stuff here,,,!! like pat catgirl- i mean um yeah... for now u can only see others's posts :c

Hussaini Corner
Posted 1 week ago

*♥️🕊️محاسبہ اعمال🕊️♥️*

کوئی ایسا کام نہ کریں جس کی وجہ سے آپ *امامِ زمانہ ع* کی نصرت کی قابلیت کھو دیں __!!
جہاں تک ممکن ہو اپنے اعمال اور حالات کے لیے محتاط رہیں اپنا محاسبہ کریں اور خود کو خُدا کے سامنے اچھا بنائیں

*اللّهمَّ‌عَجِّلْ‌لِوَلِیِّڪَ‌الفَرَج 🤲🏻*

121 - 0

Hussaini Corner
Posted 1 week ago

عمل میں نظر آنے تو سمجھ لیں انسان ہیں ورنہ ڈگریاں کچھ نہیں ہیں 🙂

136 - 1

Hussaini Corner
Posted 1 week ago

💐 کمیل کو امام علی کی نصیحت

🔷 امام علی علیہ السلام فرماتے ہیں:

یا کُمَیْلُ، قُلِ الْحَقَّ عَلى کُلِّ حال، وَ وادِدِ الْمُتَّقینَ، وَاهْجُرِ الفاسِقینَ، وَجانِبِ المُنافِقینَ، وَلاتُصاحِبِ الخائِنینَ۔

📃 اے کمیل ہر حال میں حق بولو، صاحبان تقویٰ سے محبت کرو،

فاسقوں سے دوری اختیار کرو،

منافقوں سے کنارہ کشی رکھو

اور خیانت کرنے والوں کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا ترک کر دو۔

تحف العقول، ص 121

44 - 0

Hussaini Corner
Posted 1 month ago

میں بوسہ دیتا ہوں اُن ہاتھوں کو جو ماتمِ حسین علیہ السلام کے لئے اٹھتے ہیں، یہ ہاتھ تمھارے سینے پر نہیں بلکے یزیدیت کے منہ پر تماچہ ہیں

✍🏻امام خمینی رحمت اللہ علیہ

482 - 5

Hussaini Corner
Posted 1 month ago

امام حسین علیہ السلام کی مروان اور حکم کے بارے وصیت|| صحابہ کرام میں سے کس نے اس وصیت سے انکار کیا||

5 - 0

Hussaini Corner
Posted 1 month ago

آپ کے موبائل، یہ apps منبر ہیں، اگر آج ہم مزاحمت کے ساتھ نہیں تو یقین جان لیں کل 61 ہجری میں بھی ہم امام حسین علیہ السلام کے ساتھ نہ ہوتے، ہم امام حسین پر دورود ضرور بھیج رہے ہوتے لیکن امام کے ساتھ نہ ہوتے" علامہ سید جواد نقوی حفظہ اللہ

تحریک بیداری امت مصطفی کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے عشرہ محرم کی دوسری مجلس سے خطاب فرماتے ہوئے فرمایا کہ قیس ابن مسھر صیداوی ہمارے رول ماڈل ہیں۔ جو امام حسین علیہ السلام کا پیغام کوفہ والوں تک اور کوفیوں کا پیغام امام حسین علیہ تک لانے پر مامور تھے۔ کربلا کے راستے ہاجز کے مقام پر امام حسین علیہ السلام نے قیس ابن مسھر صیداوی کو کوفہ کے نام اپنا آخری خط دے کر بھیجا۔ جس میں حکم تھا کہ اپنا آپ کو امام کیلئے تیار کرو اور اپنے امور کو آخری مراحل میں لے جاو، یہ خط لے کر قیس کوفہ کی طرف گامزن ہی تھے کہ بیچ راستے میں ابن زیاد کے فوجیوں نے انہیں پکڑ لیا، قیس نے فورا" امام حسین علیہ السلام کا کوفیوں کے نام خط کو ضائع کر دیا تاکہ بنو امیہ کے ہاتھ یہ خط نہ لگ سکے۔ جب عبیداللہ ابن زیاد کے پاس قیس کو لے جایا گیا اور ابن زیاد کو پتہ چلا کہ امام حسین کا خط ضائع کر دیا ہے تو اس نے قیس سے کہا کہ اب تمہارے بچنے کی ایک ہی صورت ہے کہ امام حسین اور ان کے والد پر سب و شتم کرو۔ جس پر قیس نے آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے منبر مانگا۔ انہیں جب منبر دیا گیا اور سینکڑوں افراد دارلامارہ کے نیچے امام حسین علیہ السلام کی توہین سننے کیلئے جمع تھے، تو قیس نے کوفیوں کو بتایا کہ امام حسین علیہ السلام نے حکم دیا ہے کہ اپنے آپ کو تیار کرو اور اپنے امور کو آخری مراحل میں لے جاو، ساتھ ہی فرمایا کہ درود و سلام ہو پاک حسین پر اور ان کے پاک والد امام علی پر اور لعنت ہو عبیداللہ پر اور اس کے باپ زیاد پر۔ یہ سننتا تھا کہ عبیداللہ ابن زیاد نے حکم دیا کہ قیس ابن مسھر صیداوی کو بے دردی کے ساتھ شہید کر دیا جائے۔

علامہ سید جواد نقوی کا کہنا تھا کہ یہ عشق کے کاروان کے لوگ ہیں، قیس قافلہ عشق کے ہمراہی تھے، یہ کربلا کے قافلے کے شہید ہیں جو کوفہ میں شہید ہوئے، آنکھوں کے سامنے موت کو دیکھ کر بھی بہادری و جوانمردی کا مظاہرہ کیا۔ علامہ سید جواد نقوی کا کہنا تھا کہ آج اگر آپ غزہ نہیں جا سکتے تو کم سے کم قیس ابن مسھر صیداوی کی طرف منبر پر تو بول سکتے ہو، آپ کے موبائل آج کے منبر ہیں، آپ کی apps منبر ہیں، ان پر غزہ والوں پر درود و سلام بھیجو اور اسرائیل و امریکہ پر لعنت کر کے ان کے خلاف پیغام پہنچاو، کم سے کم یہ تو سب کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کربلا کے کرداروں کو زندہ کرنے کی ضرورت ہے، آج کون ہے جو قیس ابن مسھر صیداوی کی طرح غزہ و مقاومت کا پیغام عام کرے، علامہ سید جواد نقوی کا کہنا تھا کہ اگر آج ہم مزاحمت کے ساتھ نہیں ہیں تو یقین جان لیں کل 61 ہجری میں بھی ہم امام حسین علیہ السلام کے ساتھ نہ ہوتے۔

213 - 2

Hussaini Corner
Posted 1 month ago

*زیارت ناحیہ*
" میرا سلام ہو اس شہید پر جس کی داہنی طرف کی پسلیاں ٹوٹ کر بائیں طرف آ گئی تھیں، اور بائیں طرف کی پسلیاں ٹوٹ کر داہنی طرف آ گئی تھیں

ﺳﻼﻡ ﺍُﻥ ﭘﺎﮐﯿﺰﮦ ﻧﻔﻮﺱ ﭘﺮ ﺟﻨﮭﯿﮟ ﭨﮑﮍﮮ ﭨﮑﮍﮮ ﮐﯿﺎ
ﮔﯿﺎ ،
مسافرں میں سب سے زیادہ بے کس ؤ مظلوم مسافر پے سلام
ان گریبانوں پے سلام جو خون سے بھرے ہوے تھے

سلام اس مظلوم امام پر جس کے سر کو پشت گردن سے کاٹا گیا

اس ریش اقدس پرسلام جو خون سے سرخ تھی
اس روخسار پر سلام جو خاک الودہ تھا
ﺳﻼﻡ ﺍﺭﺽِ ﮐﺮﺑﻼ ﭘﮧ ﺑﮩﻨﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺧﻮﻥ ﭘﺮ ،
ﺳﻼﻡ ﺟﺴﻤﻮﮞ ﺳﮯ ﺟﺪﺍ ﮐﺮﺩﯾﮱ ﺟﺎﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺍﻋﻀﺎﺀ ﭘﺮ ،
ﺳﻼﻡ ﻧﯿﺰﻭﮞ ﭘﮧ ﺍُﭨﮭﺎﮰ ﺟﺎﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺳﺮﻭﮞ ﭘﺮ ،

" میرا سلام ہو اس مظلوم حسین علیہ السلام پرکہ جس پرآسمان کے فرشتےبھی رو دیئے".😭😭😭😭😭😭😭

231 - 9

Hussaini Corner
Posted 3 months ago

*مضمون نویسی مقابلہ*
بعنوان
*افکارِ امام خمینی رح کی نظریاتی بنیادیں*

📢 _برادران اور خواہران کی فکری و نظریاتی مضبوطی کیلئے ایک سنہری موقع_

رجسٹریشن فیس *150* روپے

*کل 20 انعامات*
🏆پہلا انعام 30 ہزار
🏆دوسرا 20 ہزار
🏆تیسرا 10 ہزار
🏆4 سے 10 تک 5 ہزار
🏆11 سے 20 تک 3 ہزار

⚠️ *قواعدِ و ضوابط*
رجسٹریشن مرکزی وٹس ایپ یا علاقائی مسئولین کے ذریعے ہوگی

عمر کی حد 30 سال ہے

تحریری یا ٹائپ شدہ مضمون مقررہ تاریخ تک علاقائی مسئولین کیساتھ واٹس آیپ PDF اور تحریر فائل جمع کرنا ہوگی۔

مضمون کی تیاری کیلئے مشرب ناب ماہانہ جریدہ یا *Mashreb-e-Naab Android App* پر دسمبر 2008 سے مئی 2012 تک اسی موضوع پر 20 آرٹیکلز ہیں۔

ان آرٹیکلز کا مطالعہ کر کے مضمون مختصر مگر جامع 1000 سے 1200 الفاظ پر مشتمل ہوگا۔

رجسٹریشن کرنے کی آخری تاریخ؛
15 جون 2024

مضمون جمع کروانے کی آخری تاریخ؛ 30 جون 2024

*رابطہ نمبرز برائے برادران:*
_03039012862_
_03025689263_
*رابطہ نمبر برائے خواہران:*
_03106504647_

*رجسٹریشن لنک*
docs.google.com/forms/d/e/1FAIpQLSc13hPaGqUb0lS51j…

137 - 0

Hussaini Corner
Posted 3 months ago

إنا لله وإنا إليه راجعون
قائد مقاومت سید حسن نصر اللہ کی والدہ محترمہ ابھی کچھ دیر پہلے دارِ فانی سے دارِ فنا کی طرف کوچ کر گئی ہیں دکھ بھرے الفاظ کے ساتھ سردار کے خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں💔🥹

914 - 41

Hussaini Corner
Posted 3 months ago

.
#___ ♨️ *رہبر انقلاب کے ساتھ مختلف ممالک کے حکام کی ملاقات کی تصویر پر توجہ دیں۔*

واحد شخص جو مقام معظم رہبری کے احترام میں بغیر جوتوں کے جلسہ گاہ میں داخل ہوا وہ وزیراعظم پاکستان اور ان کا وفد ہے۔

🔹 پاکستانی ثقافت میں یہ اقدام دوسرے شخص کی اہمیت اور لامحدود احترام کو ظاہر کرتا ہے۔

🔹ایرانی سوشل میڈیا پر اسوقت یہ تصویر بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے اور اس عمل کو بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے اور اسے مشرقی آدب کے عین مطابق قرار دے رہے ہیں ،ہماری ذاتی رائے بھی یہی ہے کہ وزیراعظم صاحب کا یہ عمل ایک دینی پیشوا کے حضور تمام تر سیاسی اختلافات کے باوجود ایک بہترین عمل ہے اور ایک اچھی سنت قائم کی ہے جبکہ یہی وزیر اعظم دنیا کے دیگر سیاسی اور مذہبی رہنماؤں کے پاس جاتے ہیں تو جوتوں سمیت چلے جاتے ہیں ۔

545 - 12