Channel Avatar

Syed Ali Production @UCbba0YQIxoDXl0-bprJ95iw@youtube.com

None subscribers - no pronouns set

Syed Ali Production Platform containing Islamic content


Syed Ali Production
1 year ago - 667 likes

کردو کردو کرم مرشدی محترم🙏🏻❣️

Syed Ali Production
1 year ago - 2.9K likes

https://youtu.be/BtNv7fCNkdE
یہ کس شہنشاہِ والا کی آمد آمد ہے❤️
یہ کون سے شہِ بالا کی آمد آمد ہے❤️

Syed Ali Production
1 year ago - 1.2K likes

youtube.com/shorts/2ipXpUhzM4I?feature=share
مدینے جاؤں پھر آؤں دوبارہ پھر جاؤں🥺💚

Syed Ali Production
2 years ago - 5.2K likes

دعوت اسلامی نے اس بار تو حد ہی کردی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

امیر اہلسنت علامہ الیاس عطار قادری صاحب کی ایک ویڈیو آج کل بہت وائرل ہورہی ہے جس میں حالیہ مہنگائی کے حوالے سے فرمارہے ہیں کہ ہر سیٹھ اپنے ملازم کی تنخواہ میں 10 فیصد کا اضافہ کردے

امیر اہلسنت علامہ الیاس عطار قادری صاحب کی خاصیت یہ ہے کہ وہ جب بھی کوئی اپیل کرتے ہیں تو ان کے مرید ان کی اپیل پر ایکشن میں ضرور آتے ہیں۔۔۔ اور ویسے بھی آپ الیاس قادری کو نہ صرف پاکستان کا، بلکہ پوری اسلامی دنیا کا سب سے بڑا اور بااثر ترین "پیر و مرشد" کہہ سکتے ہیں

کورونا پینڈیمک میں آپ کو یاد ہوگا کہ ملک میں تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے خون شارٹ ہوگیا تھا، صدر، وزیر اعظم، گورنر، کھلاڑیوں، اداکاروں سب نے اپیلیں کیں، کمپین چلائی لیکن خون جمع نہیں ہوا

اور پھر دنیا نے دیکھا کہ علامہ الیاس قادری کی صرف ایک اپیل پر اتنا خون جمع ہوا کہ ملک کے تمام بلڈ بینکس میں خون اسٹوریج کرنے کی گنجائش ہی ختم ہوگئی تھی

اس لیے اس بار بھی علامہ الیاس قادری کی اپیل پر کئی کمپنیوں اور اداروں نے، بولٹن مارکیٹ سمیت مختلف مارکیٹوں کے دکانداروں نے، ٹیکسٹائل ملز اونرز نے اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کردیا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیکن اصل بات ابھی بھی باقی ہے

اصل خبر یہ ہے کہ دعوت اسلامی نے بھی اپنے تمام ملازمین یعنی تقریباً 48 ہزار ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کردیا

دعوت اسلامی کے پاس تقریباً 48 ہزار میل اور فی میل ملازمین ہیں

یہ ملازمین دعوت اسلامی کے مدارس میں ٹیچنگ کرتے ہیں، دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مساجد میں امامت کرتے ہیں، مدنی چینل کے لیے کام کرتے ہیں، اسلامک ریسرچ سینٹر کے لیے تحقیق کرتے ہیں اور مختلف تنظیمی شعبہ جات کے لیے اپنی خدمات سرانجام دیتے ہیں

اور ان ملازمین کو پہلے بھی مارکیٹ سے قدرے بہتر تنخواہیں اور میڈیکل فراہم کیا جاتا تھا

لیکن اب تو دعوت اسلامی نے حد ہی کردی، دعوت اسلامی نے اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد تا 30 فیصد اضافہ کیا ہے

دعوت اسلامی کا HR ڈپارٹمنٹ تنظیم کے اجیر اسلامی بھائیوں (یعنی ملازمین) کے لیے جدید ترین گریڈ سسٹم بھی لانچ کررہا ہے، جس سے دعوت اسلامی کے ملازمین کی پرفارمنس کو سائنٹیفک طریقے سے شفاف انداز میں جانچا جائے گا اور اسی بنیاد پر اس کی ذمہ داری اور تنخواہ میں ترقی ہوسکے گی
۔۔۔۔۔۔۔ ۔

ذرا سوچئے کہ ۔۔۔۔۔
دعوت اسلامی اگر اپنے ملازمین کی تنخواہ میں فی ملازم صرف ایک ہزار روپے کا اضافہ بھی کرے تو یہ اضافہ ماہانہ چار کروڑ اور سالانہ 48 کروڑ میں پڑے گا

اندازہ یہی ہے کہ اپنے ملازمین کی تنخواہوں حالیہ اضافہ دعوت اسلامی کو چھ سات ارب روپے سالانہ تک پڑ جائے گا

بلاشبہ امیر اہلسنت علامہ الیاس عطار قادری کا دل سمندر جیسا وسیع و عریض ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔

یہ بات بھی دلچسپ ہے کہ امیر اہلسنت خود دعوت اسلامی سے ایک روپیہ تنخواہ نہیں لیتے

اور امیر اہلسنت دعوت اسلامی کے اجیر (یعنی ملازمین) کی اس طرح سے فکر کررہے ہیں جیسے سگا باپ فکر کرتا ہے

میں نے کئی مہتممین کو دیکھا۔۔۔ جن کی اپنے مدرسے میں خود کی تنخواہ لاکھوں میں ہوتی ہے اور عام مدرس کی تنخواہ چوکیدار کی تنخواہ سے بھی کم ہوتی ہے

میں نے ایسے فلاحی اداروں کو دیکھا ہے کہ جو غریبوں کی مدد کے نام پر کروڑوں روپے خرچ کرتے ہیں لیکن اپنے ملازمین کو ڈھنگ کی تنخواہ نہیں دیتے، اور یوں اپنے مخلص کارکنان کا استحصال کرتے ہیں

سیاسی و مذہبی جماعتوں میں مخلص کارکنان کا استحصال بہت کامن بات ہے، اس کی کثیر مثالیں موجود ہیں

میں نے ایسی مساجد دیکھی ہیں کہ جہاں فانوس، قالین، بیت الخلاء پر تو لاکھوں خرچ ہوجاتے ہیں لیکن پیش امام کو موذن کو ڈھنگ کی تنخواہ نہیں دی جاتی

ایسا آپ نے بھی ضرور دیکھا ہوگا، یہ ہمارے معاشرے کے بہت کامن مسئلے ہیں

لیکن سلام ہو الیاس قادری پر۔۔۔۔۔۔

جس نے محض غریب پروری کے لیے اپنی تنظیم پر سالانہ چھ سات ارب روپے کا خرچہ بڑھا دیا

کرونا آیا۔۔۔۔ بہت سے مدارس نے اپنے اساتذہ اور عملے کی تنخواہوں پر کٹ لگادیا

الیاس قادری صاحب نے اعلان کیا کہ دعوت اسلامی کے اجیروں کی تنخواہیں کسی صورت لیٹ نہیں ہونی چاہیئے

ابھی حالیہ مہنگائی کا طوفان آیا۔۔۔۔ ہر طرف کٹ لگائے جارہے ہیں۔۔۔۔ دعوت اسلامی نے بیٹھے بٹھائے اپنے اخراجات میں چھ سات ارب روپے سالانہ کا اضافہ کردیا

یہ ہمت کی بات ہے

اور ایسی ہمت کا مظاہرہ الیاس قادری ہی کرسکتا ہے

آخری بات:
رزق دینے والی ذات اللہ عزوجل کی ہے
لیکن دین کی خدمت میں مصروف عمل 48 ہزار اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کو تنخواہ ہمارے عطیات کے ذریعے ہی دی جاتی ہے

اس لیے اپنے عطیات میں دعوت اسلامی کو پہلی ترجیح پر رکھیں، کیوں کہ مجھے یقین ہے کہ دعوت اسلامی میرے دیئے گئے عطیات کو بالکل درست جگہ استعمال کررہی ہے

Well done Dawat e Islami Well done

Syed Ali Production
2 years ago - 4.3K likes

Peer Attar Hai💞

Syed Ali Production
2 years ago - 4.7K likes

جمعہ مبارک💚

Syed Ali Production
2 years ago - 291 likes

Happy Birthday Hazrat❤️

Syed Ali Production
2 years ago - 5.2K likes

حج پر بلا مولیٰ🥺🙏🏻

Syed Ali Production
2 years ago - 5.2K likes

youtube.com/shorts/VM5iKBl284k?feature=share
یہ وہ روضہ ہے جہاں دل نہیں توڑے جاتے🥺🥀

Syed Ali Production
2 years ago - 5.1K likes

مدینے بلانا ہمیں جانِ عالَم ﷺ🥺🙏🏻💚